اولڈھم عارف چودھری
اولڈھم کی ممتاز سماجی کمیونٹی و مذہبی ہر دلعزیز ناصر عزیز اولڈہم برطانیہ جو گزشتہ دن حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے کی نماز جنازہ مقامی مدینہ مسجد واٹرلو سٹریٹ میں ادا کی گئ ۔ نماز جنازہ مدینہ جامع مسجد اولڈہم کے پیش رو مولانا قاری عبدالشکور قادری نے پڑھائ ۔ جنازہ میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد کی شرکت ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ ناصر عزیز مرحوم کاروباری شخصیت طارق عزیز – کے بھائ تھے اس موقع پر طارق عزیز اور نسیم اللہ خان نے انتہائی کرب بھرے لہجے میں کہا کہ وہ انتہائی شفیق مہربان اور اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے انکی یادیں ہر لمحہ ہمارے ساتھ رہیں گے دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے ۔ مولانا قاری عبدالشکور قادری نے خصوصی دعا کروائ -اور کہا کہ مرحوم کی شخصیت میں وہ تمام خوبیاں تھیں جو کسی بھی انسان کے اندر ہونی چائیں انکے ساتھ گزرے لمحات یادگار ہیں اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد چیڈرٹن کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا
