اولڈہم میں آزاد آراکین کونسل پر مشتمل اولڈھم گروپ کے سالانہ عام اجلاس کا اولڈھم کے مقامی ہال میں انعقاد ہوا

Spread the love

لندن عارف چودھری

۔ اولڈہم کونسل کے اپوزیشن لیڈر کامران غفور ،ورکرز پارٹی کے ڈپٹی لیڈر امتیاز احمد ،گروپ کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عبد الوحید ، سابق مئیر کونسلر شعیب اختر ،کونسلرنائلہ ابراہیم ، راجہ مقصود حسین – چودھری زولفقار – محمد اعظم و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت-

۔ اور اپنے امیدواروں کا اعلان کیا جن میں Hollinwood Abdul Waheed —Waterhead Meer Ajawat —st Mary’s Shah Bahram —Alexandr—Shabeer Hussain —Medlock Vale -Zaheer Hussain- -Werneth-Rangzeb Bhati —South. Chadderton—Saqib —-نو منتخب چئیرمن رفعت حسین نے کہا کہ اولڈہم گروپ کا چئیرمن منتخب ہونا باعث اعزاز ہے مقامی سطح پر کمیونٹی کی بہتری کے لیے گروپ تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا ۔ اولڈہم کونسل کے اپوزیشن لیڈر کامران غفور نے کہا کہ آج ہم نے ورکرز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے فلسطین بارے جارج گیلووے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم مقامی سطح پر اپنے فیصلے خود کریں گے ۔ ورکرز پارٹی کے ڈپٹی لیڈر امتیاز احمد نے کہا کہ ہم نے اولڈہم گروپ کے ساتھ اتحاد کیا ہے کونسلر کامران غفور انتہائی منظم طریقے سے کام کر رہے ہیں ہم ان سے بے حد متاثر ہیں ۔ سابق کونسلرو جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری محمد اعظم نے کہا کہ ہم نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ مقامی سطح پر تبدیلی لانی ہے بہتر حکمت عملی سے اپنے امیدواروں کو اگلے سال کونسل کے انتخابات میں کامیاب کروانا ہے ۔سابق مئیر کونسلر شعیب اختر نے کہا کہ ہمارا جو منشور ہے اس پر کیسے عملدرآمد کرنا ہے اس بارے حکمت عملی طے کی ہے اور اسکے ساتھ آئندہ برس کونسل کے ہونے والے انتخابات میں اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کیا ہے ۔ڈپٹی لیڈر اولڈہم گروپ کونسلر عبد الوحید نے کہا کہ ہم نے اولڈہم گروپ کو باقاعدہ طور پر پارٹی رجسٹرڈ کروا دیا ہے آج ہمارا پہلا سالانہ اجلاس تھا ۔ بین الاقوامی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت راجہ مقصود حسین کاکڑوی اور چودھری زولفقار نے کہا کہ نوجوانوں کے اندر انقلابی تبدیلی کا جذبہ قابل دید ہے امید ہے آئندہ اولڈہم کی سطح پر کونسل انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔ کونسلر نائلہ ابراہیم نے کہا کہ ہمارا پہلا سالانہ اجلاس انتہائی کامیاب رہا ۔ سماجی و مذہبی سرگرمیوں میں متحرک نوجوان دانیال حسین نے کہا کہ اولڈہم گروپ مستقبل میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا – – میٹنگ کے بعد ورکرز پارٹی کے لیڈر سابق ایم پی جارج گیلوے نے خصوصی ویڈیو پیغام میں اولڈھم گروپ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کو سراہا اور کہا کہ اگلے الیکشن میں لیبر پارٹی کو شکست ھو گی – ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں