خوش نصیب ہیں وہ طلباء جن کے سینے میں قران مجید محفوظ ہے مفتی ضمیر ساجد

Spread the love


، ادارہ معارف القرآن کے معاونین کا بے حد مشکور و ممنون ہوں مولانا غفور نجم ،اسلام اباد، نمائندہ خصوصی ،مہنگائی کے اس دور میں والدین اپنے بچوں کو جس مشکل سے دنیاوی تعلیم دے رہے ہیں ان کے ساتھ ساتھ ان کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے دینی تعلیم کا بھی بندوبست کریں اور اس پر خصوصی توجہ دیں دنیاوی تعلیم تو اس زندگی کے لیے ضروری ہے لیکن دینی تعلیم اخرت میں کام ائے گی کتنے خوش نصیب ہیں وہ والدین اور وہ طلباء جن کے سینے میں قران مجید جیسی عظیم کتاب محفوظ ہے جامعہ مسجد الرحمن اے جی پی ار کالونی کراچی کمپنی اسلام اباد میں نوں فارغ التحصیل طلباء کی خوبصورت محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی ضمیر احمد ساجد نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے سے تدریس کا یہ عمل جاری ہے پھر صحابہ کرام اور اولیاء اللہ نے اس سلسلے کو جاری رکھا ہے جو اج تک جاری و ساری ہے علماء کرام دن رات طلباء کو بڑی محنت سے حافظ بناتے ہیں یہ طلباء اور ان کے والدین خوش قسمت ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کے سینے میں اللہ پاک کا کلام محفوظ کروایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان مجاہد اہل سنت حضرت علامہ مولانا عبدالغفور نجم سرپرست اعلی ادارہ معارف القران نے تمام پیر عظام علماء کرام نعت خوان مذہبی اور سماجی کارکنان اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک سال میں نوں طلباء کا حفظ کرنا ادارے کی عمدہ کارکردگی ہے میں تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات طلباء کے ساتھ محنت کی اور انہیں اس مقام پر پہنچایا تقریب میں مفتی محمد اقبال نعیمی ،قاری شیر باز، پیر عبداللطیف، سماجی شخصیت ملک تنویر نوشاھی،چوہدری بشیر احمد، پیر عبید احمد، پیر سکندر ، پیر ممتاز احمد، قاری ریحان حبیب، ملک قیصر، قاری اشفاق، قاری شعبان، سید ذیشان شاہ، مفتی عبدالرشید، مفتی اظہر مولانا سراج الدین ،ممتاز قادری، صوفی شیراز نقشبندی، قاری شکیل احمد، عبدالوحید خان، صاحبزادہ سیف اللہ ،قاری حاکم نقشبندی ،پیر غلام مہر علی، محمد اکرم ضیا، قاری عمر دراز، قاری عمران ،نجیب علی شاہ نوید اور دیگر کثیر تعداد میں علماء کرام پیر عظام نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر تمام طلباء کو اسناد، کپڑے، پھولوں کی مالا، اور دستار بندی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں