وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10مئی کی فتح نے دشمن کو وہ سبق سیکھایا جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا

Spread the love

لندن عارف چودھری

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10مئی کی فتح نے دشمن کو وہ سبق سیکھایا جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا ،ہم نے پاکستان کوعظیم عسکری قوت بنایا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح دشمن کے 6جہاز گرائے اسی طرح ملک سے غربت کا خاتمہ بھی کر کے دکھائیں گے۔

لندن میں سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو 10مئی کی فتح اورمعرکہ حق کی عظیم کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ فتح ہے جس کے ذریعے دشمن کو وہ سبق سکھایا
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ میرے لئے انتہائی مسرت اور فخر کی بات ہے کہ میں سمندر پار مقیم عظیم پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ ملک کے وہ عظیم سفیر ہیں جو یورپ، برطانیہ ، شمالی امریکہ میں اور مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید میں دن رات محنت کرتے ہیں اور دیار غیر میں رزق حلال کماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صدق دل کے ساتھ اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ آپ محنت سے زرق حلال کماتے ہیں، گزشتہ برس خون پسینے کی کمائی سے ساڑھے38ارب ڈالر پاکستان بھجوا ئے ہی، اس کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی جس پر آپ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں