اسرائیلی مصنوعات کا بایئکاٹ کرنا ہم سب پر فرض ہے۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل یوکے میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد اور انتہا پسند ریاست ہے کیونکہ وہ کئی سالوں سے فلسطین میں مسلمانوں کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی اور انسانیت کی تذلیل میں مصروف ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے صاف موقف اختیار کیا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے اسی اصولی موقف پر آج بھی پاکستانی قوم ڈٹ کر کھڑی ہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے اردو گلوبل یوکے میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام امت مسلمہ اور حاص کر پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اسرائیلی مصنوعات کا بایئکاٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ اسرائیلی مصنوعات کا بایئکاٹ مسلمانوں کا فرض اور اہم زمہ داری ہے۔
