انسانیت کی بنیاد خدمت کے جذبوں پر استوار ہے،انجمن بہبودی مریضاں وزیرآباد مستحقین کی خدمت کے لئے کوشاں ہے

Spread the love

وزیرآباد: انسانیت کی بنیاد خدمت کے جذبوں پر استوار ہے،انجمن بہبودی مریضاں وزیرآباد مستحقین کی خدمت کے لئے کوشاں ہے،خدمت خلق سے معاشروں میں خوشحالی اور نکھار آتا ہے،سفید پوش طبقوں کی باعزت مدد کرنے والے ادارے اور افراد رب کریم کی رضا کا حصول مقدر کرلیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حاجی طاہر رفیق منہاس نے انجمن بہبودی مریضاں کے ماہانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرسمیرا حامد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت،افتخار حسین صدیقی،محمد الیاس مہر،محمد اکبر بٹ،صابر بٹ،صوفی محمد اشرف نثار،محمد اسلم جتالہ،ڈاکٹرسید رضا سلطان، حاجی محمد اشفاق مغل،نعمت اللہ ظفر،محمود احمد مودی،یونس جمال،اعجاز حسین،عبد الخالق،زبیر احمد ودیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے وزیرآباد کا بہت بڑا حصۃ متاثر ہوا ہے متاثرین میں متوسط طبقوں کے علوہ تاجر،صنعتکار بھی متاثر ہوئے ہیں غریب ومستحق افراد کو زندگی کے معاملات میں شامل رکھنے کے حکومتی اور فلاحی اداروں کے اقدامات خوش آئند ہیں اس صورتحال میں انجمن بہبودی مریضاں کا بجٹ بھی متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے فلاحی پراجیکٹس کے سلسہ کو جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے صاحب ثروت اور مخیر حضرات سے معاونت کی اپیل ہے تاکہ ڈائیلسز اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے۔اس موقع پر افتخار حسین صدیقی نے بتلایا کہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے گزشتہ ماہ کاروائی اجلاس بھی متاثر رہا دو ماہ کے دوران ڈائیلسز شعبے میں 1605مریضوں کے ڈائیلسز،فری ڈسپنسری سے 4671مریضوں کو مفت ادویات،آنکھوں کے شعبے میں 34مریضوں کے آپریشن کئے گئے اور لینز لگائے گئے،اجلاس میں کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور وزیرآباد میں وفات پانے والے محمد شفیق مغل مرحوم،حکیم منیر حبیب،سعید اللہ والے کی خوشدامن،عامر مشتاق چوہدری کے بہنوئی،مہر محمد الیاس کی زوجہ،حاجی محمد یعقوب ٹھٹھہ والے کے بھائی حاجی محمد جلیل،اے سی آفس کے اہلکار محمد طفیل مرحوم،نوجوان مبشر یاسین مرحوم کے بلندی درجات،استحکام پاکستان،فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں