محمد جاوید بھٹہ حسین برکس کمپنی والے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

Spread the love

وزیرآباد: ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈائریکٹر تاج گارڈن حاجی محمد رفیق بھٹہ برادر نسبتی،ڈائریکٹر پیراگون مارکی راشد رفیق بھٹہ کے ماموں،عرفان بھٹہ،ذیشان بھٹہ کے تایا زاد بھائی،عمیس بھٹہ اور اویس بھٹہ کے والد محمد جاوید بھٹہ حسین برکس کمپنی والے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کرم آباد وزیرآباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات،منتخب نمائندوں،صنعتکاروں،تاجروں،صحافیوں،وکلاء سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ 5اکتوبر بروز اتوار جامع مسجد مولانا ظفر علی خان سیالکوٹ روڈ کرم آباد وزیرآباد میں صبح10بجے ہوگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں