مانچسٹر عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – مرحوم حاجی بشیر شیراز مقبول اور شہزاد مقبول کے والد – کمیونٹی لیڈر ٹھیکیدار وسیم اور رئیس عباس کے چا چا – اور حاجی محمد سلیم مغل – حاجی محمد ضمیر مغل – حاجی محمد وحید – حاجی محمد نزیر کے بھائ تھے – مولانا مفتی محمد اعظم نقشبندی اور مولانا صاحبزادہ محمد طاھر بغدادی نے خصوصی خطاب اور دعا کروائ – نعت رسول مقبول کا شرف عمران مدنی کو حاصل ہوا – روحانی محفل میں حاجی محمد بشیر کی مغفرت کے لئے قرآن خوابی کی گئُ- اس موقع پر حاجی محمد بشیر مرحوم کے بھائ حاجی محمد نزیر اور بھتیجے کاروباری شخصیت ٹھیکیدار وسیم نے کہا کہ حاجی محمد بشیر مرحوم ہم سے اور کمیونٹی سے بہت محبت کرتے تھے – انکی کمی ہمیں ہر وقت محسوس ہوتی ہے – اور ھمیشہ ہوتی رہے گی – لیکن نظام قدرت کے آگے انسان بے بس ہے – اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے – ھم دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے قریبی رفقا اور دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیںُ-ممتاز عالم دین صاحبزادہ علامہ محمد طاھر بغدادی نے کہا کہ حاجی بشیر مرحوم ایک شریف النفس ہر دلعزیز شخصیت تھے وہ ایک اچھے دوست کمیونٹی کی خدمت کے جزبہ سے سرشار شخصیت کے مالک تھے – ھم انکے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں – سماجی شخصیت راجہ سجاول – کاروباری شخصیت چودھری منیر اور مزہبی شخصیت عمران مدنی اور ناصر بلڈر نے کہا کہ حاجی محمد بشیر مرحوم ایک شفیق دل اور بہت زندہ دل انسان تھے – وہ اپنے پیچھے میٹھی یادیں چھوڑ گئے ہیں – اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے – انکا مزید کہنا تھا کہ انکی طبیعت کا خاصہ تھا کہ وہ سب کو جوڑنے والے تھے
حاجی محمد بشیر کی سماجی خدمات کے صلہ میں کمیونٹی کے اندر نمایاں مقام رکھتے تھے – اور انکی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا
