
مانچسٹر عارف چودھری
ملاقات میں کونسلر شاہینہ ہارون اور کونسلر عائشہ عارف نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کے متعلق بتایا اس موقع پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کونسلر شاہینہ ہارون اور کونسلر عائشہ عارف کا قونصلیٹ میں آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب سے میں نے قونصلیٹ کا چارج لیا ھے کوشش کر رھا ھوں کہ پاکستانی کمیونٹی کو قونصلیٹ سے کوئ شکایت نہ ھو – سب سے زیادہ مسئلہ پاسپورٹ کی درخواستوں کا تھا میں نے آتے ہی ڈبل اپوائنٹمنٹ کر دیں جس سے کمیونٹی کو ریلیف ملا اور قونصلیٹ میں بھی تمام کام اب میرٹ پر ھو رہیں ہیں – اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر والوں کو بغیر اپوائنٹمنٹ کے پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے کی سہولت بھی کر دی ھے – سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون اور کونسلر عائشہ عارف نے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل سے ملاقات کو مفید قرار دیا اور انکے کام کی تعریف کی اور کہا کہ قونصل جنرل صاحب نے آتے ھی کمیونٹی کی سہولت کے لئے جو اقدامات کئے ہیں – اس سے پاکستانی کمیونٹی کو بہت فائدہ ھو گا ھم اس پر انکے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ اپنے کا م کو ایسے جاری رکھیں گے ھمارا مکمل تعاون انکے ساتھ رہے گا –
