بین الاقوامی تجارتی شخصیت اے ایس کارپوریشن دوبئ کے چیف ایگزیکٹو عادل شہزاد کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد

Spread the love

بین الاقوامی تجارتی شخصیت اے ایس کارپوریشن دوبئ کے چیف ایگزیکٹو عادل شہزاد جو کہ ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں کہ اعزاز میں مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت اور تحریکِ انصاف برطانیہ کے سابق صدر اور مرکزی راہنما رانا عبد الستار ایڈووکیٹ نے عشائیہ کا انعقاد کیا ۔

مانچسٹر عارف چودھری

جس میں مانچسٹر کی کاروباری شخصیات جن میں پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ -ایزی ہومز کے چیف ایگزیگٹیو چودھری بشیر شہزاد – میر پراپرٹی کے چیف ایگزیکٹو عمران میر – کنسلٹنٹ ڈاکٹر داؤد قاضی – سینئر صحافی اور کاروباری شخصیت حسن چودھری شامل تھے – اس موقع پر میزبان رانا عبدالستار نے نے عیشائیہ میں شرکت کرنے والے دوستوں کا شکریہ ڈا کیا اور کہا کہ عادل شہزاد یاروں کا یار ھے اور ہم جب بھی دوبئی جاتے ہیں انکے ڈیرے پر ہمیشہ رونق دیکھتے ہیں انکا دستر خوان پر ھمیشہ دوست احباب اکٹھے ہوتے ہیں -ھم انہیں مانچسٹر میں خوش آمدید کہتے ہیں – عادل شہزاد نے کہا رانا عبد الستار و دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتہائی خوبصورت عشائیہ کا انعقاد کیا ۔ چودھری شہزاد بشیر نے کہا کہ عشائیہ میں سب کے لیے دعا کی گئ ۔عمران میر ، حسن چوہدری، ڈاکٹر داؤد قاضی نے مہمان عادل شہزاد اور میزبان رانا عبد الستار ایڈووکیٹ کا دلی شکریہ ادا کیا جنکی وجہ سے باہمی میل جول کا موقع ملا اور ایک دوسرے کے خیالات جانے ایسی تقریبات باہمی ہم آہنگی کے لیے سنگ میل ثابت ہوتی ہیں

کاروباری شخصیت عادل شہزاد کی برطانیہ میں پزیرائ اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کی وجہ سے پاکستان کی معثیت کو دوام مل سکتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں