


نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اسلامی اصولوں پر زندگیاں گزارنے میں ہی نجات ہے علامہ سعید جلالی، ہر سال کی طرح اس سال بھی پمز میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بابرکت اور پاکیزہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر علی شامی نے فرمائی مہمان خصوصی حضرت مولانا علامہ سعید احمد جلالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیاوی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے دین اسلام کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے قبر میں دنیاوی نہیں اسلامی سوالات ہوں گے قبر میں کوئی چیز کام نہیں ائے گی ما سوائے تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دیدار سے اس لیے ہمیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا میلاد گج وج کر منانا چاہیے اور امت مسلماں کو نبی کریم رؤف الرحیم کے بتائے ہوئے اسلامی اصولوں اور قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہیے پروفیسر ڈاکٹر علی شامی نے تمام منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوبصورت نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاھی نے خطابت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے حاضرین تقریب کو بتایا کہ پمز کو یہ سعادت حاصل ہے کہ 1990 سے لے کر اج تک پمز میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبی کی خوبصورت تقریب منائی گئی دعا ہے کہ اللہ تعالی پمز میں یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رکھے تقریب کے انعقاد میں محمد انور اوکاڑوی میڈم سیدہ سلطانہ شریف خٹک نے اہم کردار ادا کیا تقریب سے قاری انعام الحق ،ڈاکٹر محمد ارشاد ،سیدہ سلطانہ، محمد انور اوکاڑوی، محمد نذیر چشتی، محمد قاسم ضیائی، محمد یاسر ہارونی، مہتاب چشتی، مدثر نذیر، شریف خٹک، اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیے تقریب میں پمز کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی
