مقامی حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
ازدفتر AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، سیوریج منصوبے کے حوالے سے عوامی شکایات بہت آرہی ہیں، جسکی وجہ سے اس اہم منصوبے کی اہمیت متاثر ہونے کے ساتھ عوام خدشات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ٹھیکیداروں نے منصوبے کے نام پر شہر کے رابطہ سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے متعلقہ محکمے کو فوری طور پر ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں روکنا ہوگا۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بدھ کے روز نوپورہ بسین کے ایک رہائشی مسمی حق نواز کی جانب سے منصوبے کی ناقص تعمیر کے خلاف درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کی معیاری کام ہماری ترجیح ہے جو بھی شہری شکایت کریں گے فوری نوٹس لیا جائے گا۔ سیوریج کا ناقص کام ناقابل برداشت ہے اس لئے ہم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ متعلقہ ٹھیکیدار کو بزریعہ پولیس مجسٹریسی عدالت حاضر کریں، اور شہری کی شکایت درست ہونے کی صورت میں ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی بھی ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس نکے جانب جاری نوٹس پر سٹی پولیس ٹھیکیدار کو گرفتار کرکے 21 اکتوبر کو ایگزیکٹیو مجسٹریسی عدالت پیشی کریں گے۔ بعدازاں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس رانا قدیر نے ایس ایج او سٹی تھانہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 21 اکتوبر صبح 10 بجے ٹھیکیدار کو مجسٹریسی عدالت میں پیش کرے۔یاد رہے گلگت شہر میں جاری سیوریج کے منصوبے کی تکمیل میں ناقص کام کی شکایت میں آئے روز تیزی سے اضافہ ہواہے، متعلقہ ادارے کے نوٹس میں لانے اور مزکورہ منصونے میں ناقص کام کی کوئی کاروائی نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کردی ہے۔ سیوریج کام کی ناقص کام کروانے پر نپورہ بسین سے تعلق رکھنے والے شہری حق نواز کی دائر درخواست اس سلسلے کی کڑی ہے شہر ی حق نواز کے درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ٹھیکیدار کو مجسٹریسی عدالت میں حاضری کا نوٹسز جاری کرچکے ہیں ٹھیکیدار کی عدم تعمیل کے بعد انہیں بزریعہ پولیس گرفتار کرکے مجسٹریسی عدالت میں پیشی کا حکمنامہ جاری ہوا ہے 21 اکتوبر کو ٹھیکیدار عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے۔ دوسری طرف عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں جہاں سیوریج کا کام ہورہا ہے تمام جگہوں کا دورہ کریں اور موقع پر ناقص تعمیراتی پر زمہ دار ٹھیکیدار اور محکمہ کے آفیسران کے خلاف کاروائی کریں، جن کی نااہلی کیوجہ سے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد ٹھیکیداروں کی ناقص تعمیراتی کام کی وجہ سے متعلقہ ادارے کی کارکردگی سے سخت نالاں ہے۔
