وزیرآباد : پیرا فورس انفورسمنٹ کا مین بازار وزٹ، تجاوزات کا معائنہ، قیمتیں چیک کیں، دوکانداروں کو تجاوزات اور زئد قیمتیں وصول کرنے پروارننگ۔پیرا فورس انفورسمنٹ آفیسر ذیشان کامران بیگ کا اے سی آفس کے ذوہیب ودیگر عملہ کے ہمراہ مین بازار کا وزٹ،تجاوزات کا معائنہ کیا،دوکانداروں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی،فٹ پاتھوں اورسڑکوں پرتجاوزات کے متعلق ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیورز کو آگاہ کیا اور وارننگ دی۔پیرا فورس انفورسمنٹ آفیسر ذیشان کامران بیگ نے کہا کہ شہری سہولت اور قانون کی پاسداری اولین ترجیح ہے، تجاوزات کے متعلق لسٹیں تیار کی جاچکی ہیں جلد ہی تجاوزات کے متعلق آپریشن شروع کیا جائے گا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اگر کسی نے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل یاترا بھی کرنا ہوگی، مین بازار،غلہ منڈی کے دوکانداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے اور معیاری اشیاء کی فروخت کرنے کی ہدایت کی،ذیشن کامران بیگ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور تجاوزات سے گریز کریں تاکہ شہر کا حسن اور ٹریفک نظام بھی بہتر ہوسکے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
