وزیرآباد: ٹریول ایسوسی ایشن وزیر آباد کے صدر ملک تنویراحمد اور دیگر عہدیداران کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیئرمین حسن علی بھٹی،وائس چیئرمین وقاص افضل،تنویر افضل بھٹی، میاں نعیم جاوید سے ملاقات کی اور سوارڈپیش کی۔ ٹریول ایسوسی ایشن وزیر آباد کے وفد نے سیالکوٹ ائیرپورٹ انتطامیہ اور ائیر سیال انتظامیہ کو عمرہ زائرین کے لیے مکمل سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کی۔ میٹنگ میں متعدد ٹریول ایجنٹس نے شرکت کی جس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور خدمات کے معیار کو بڑھانے، مسافروں کی سہولت کو ہموار کرنے، اور ہوائی اڈے اور ٹریول انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس میٹنگ میں سفری شعبے میں اپنے قابل قدر شراکت داروں کے ساتھ تعمیری مشغولیت کے ذریعے مسافروں کے تجربے کو مسلسل بہتر بنانے اور آپریشنل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے SIAL کے عزم کی عکاسی کی۔
