وزیرآباد(نا مہ نگار) مرکزی بزم غوثیہ کے زیر اہتمام 55ویں سالانہ آل پاکستان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا،جس میں پیر خالد سلطان، دیوان مسعود احمد چشتی پاکپتن،پیر محمد صفی اعظم چن پیر،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی،صاحبزادہ ھافظ محمد کاشف چشتی،امیدوار این اے 66بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین،امتیاز اظہر باگڑی،صوبائی صدر مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،صدر ملک محمد یوسف چاند،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،میر محمد یوسف،نذیر احمد وڑائچ،احمد یار وڑائچ،صاحبزادہ سید ضیاء النور،ذوالفقار قمر آفریدی،تسلیم رضا صابری،قاری شاہد،سید ذبیب مسعود،شیخ محمد طارق،افتخار احمدبٹ،ملک عثمان یوسف،ملک طیب یوسف،پیر ساجد چشتی،جنید اقبال،سیٹھ امجد،محمد سلیم کھوکھر،محمد اشفاق پہلوان،میاں رضوان،محمد ادریس سپال،علی یونس بٹ سمیت علماء کرام،ثناء خوان مصطفی ؐاور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔محفل میں قرعہ اندازی کے ذریعہ دو خوش نصیب افراد کوعمرے ٹکٹ دیئے گئے۔ پیر خالد سلطان، دیوان مسعود احمد چشتی پاکپتن،پیر محمد صفی اعظم چن پیرشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیؐ کی ناموس سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہونی چاہئے نبیؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات پر حقیقی طور پر عمل کیا جائے، سیرت طیبہ کومقصد حیات بنانے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ناموس رسالت ؐ پر جان قربان کرنے کا موقع خوش نصیبوں کو ہی ملتا ہے،حضرت محمد مصطفی ؐ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل را ہ ہے، اللہ اور اس کے پیارے حبیبؐ کے ذکر سے دل کو سکون ملتا ہے،مو جو دہ حالات میں مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر اسلام دشمن طاقتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیواربن کر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،سیرت طیبہ ؐ کاہرگوشہ تابناک ہے اوراسوہ رسول ؐ پرعمل پیرا ہوکردنیا وآخرت میں عزت اورکامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،زندگی کا اصل مقصد دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور معاشرے میں بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینا ہے،۔(فوٹو ہمراہ ہے)
