
گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تجاوزات، پیٹرول پمپوں اور قصائیوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، سیلاب زدہ نالوں کے کئی فٹ راستوں کو واگزار کرایا وہاں پر کم پیمائش پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان پر بھار ی جرمانوں کے ساتھ پیٹرول پمپ بھی سیل کروا بیٹھے، اسکے علاوہ عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف بھی بڑی کاروائی کرکے 5قصائیوں کو جیل کی سزا بھی سنا دی، جبکہ دو قصاب کی دکانیں بھی سیل کردیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد عارف کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہر میں قبضہ مافیا، گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ برمس برساتی نالے کو اراضی ریکارڈ کی روشنی میں کشادہ کیا جارہا ہے جوکہ نالے کے ارد گرد اراضی مالکان نے نالے کی زمین کو اپنے زمین میں شامل کرکے کھیتوں میں شامل کررکھے ہیں کو مسمار کرکے واگزار کردیا گیا ہے تاکہ گرمیوں میں برساتی نالے کے پانی گزرنے میں رکاوٹیں پیش نہ ٓسکیں، اسکے علاوہ شہر میں پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف بھی زبردست کاروائی کی گئی، اورخلاف ورزی پر 2 پیٹرول پمپ سیل کرکے مالکان پر جرمانہ بھی کیا گیا، اور انہیں ہدایات دیں گئیں کہ وہ اپنے اپنے پیٹرول پمپ تیل سپلائی مشینوں کو اپ ڈیٹ رکھیں، اسکے علاوہ عوامی شکایات پر شہر میں گرانفروشوں کے خلاف بھی بڑی کاروائیاں کی گئیں، جہاں پر سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد دکانداروں پر جرمانے کئے گئے، اور گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر بھی میونسپل مجسٹریٹ اور سکیٹر مجسٹریٹس نے کاروائیاں کیں، تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے، خود ساختہ مہنگائی ناقابل برداشت ہے کار سرکار میں مداخلت پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی ہورہی ہیں تو وہ اپنی شکایات کوالفا کنٹرول نمبر 05811-920724، پرائس کنٹرول انچارج نمبر03555555478 اور میڈیا سیل انچارج نمبر 03555554145 پر اپنی شکایات درج کرادیں، تاکہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کیلئے فوری مدد مل سکے گی۔ آپ کا تعاون ہی ضلعی انتظامیہ کا اعتماد ہے
