

وزیرآباد: پیر محمد عارف ہزاروی نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدن مشرق وسطیٰ میں امن کی جانب اہم قدم اور خوش آئند ہے، غزہ معاہدہ میں کوشش کرنے والے ممالک قطر،پاکستان،مصر،ترکیہ،امریکہ اور دیگر افراد مبارکباد کے مستحق ہیں،فلسطینی عوام کو اپنی آزاد اور کود مختار حکومت کا مکمل حق دیا جائے،فلسطینی مسلمانوں کی قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں، جنگ بندی کا اقدام امن عالم انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی انصاف کی بحالی کی جانب مثبت قدم ہے،وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور مسلم ممالک اس مسئلے کے مستقل اور منصفانہ حل کے لئے متحدہ موقف اختیار کریں، فلسطینی مسلمانوں کی امداد اور انکی آباد کاری میں جلد از جلد تمام عالم اسلام کو اقدام اٹھانے چاہئیں تاکہ فلسطینی مسلمان اپنی زندگی دوبارہ نئے سرہ سے گزار سکیں، مسجد اقصی قبلہ اول اور انبیاء کی سرزمین ہے اس کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،موجودہ حالات میں پاک فوج جس حوصلے، حکمت اور جرات کے ساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دی رہی ہے وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے،ملکی سالمیت، قومی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے پاکستانی قوم اور افواج ہر قربانی کے لیے تیار ہیں،پاکستان ایک خودمختار اسلامی ریاست ہے کسی کی دھونس میں آنے والی نہیں ہے،بھارتی جارحیت دراصل اندرونی بوکھلاہٹ اور اسلام دشمن عزائم کی عکاسی ہے،پاک فوج بھارتی غرور ایک بار پھر کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللہ کھڑی رہے گی۔
