نظام مصطفےٰؐمیں ہی پاکستان کی بقاء اور غلامی رسولؐ میں ہی دنیا و آخرت کیلئے راہ نجات ہے

Spread the love

وزیرآباد: نظام مصطفےٰؐمیں ہی پاکستان کی بقاء اور غلامی رسولؐ میں ہی دنیا و آخرت کیلئے راہ نجات ہے،ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے اپنے دلوں کو عشق رسول ؐ سے منور کرنا ہو گا اور اسوہ حسنہؐکو اپنے لئے مشعل راہ بنانا ہو گا، رسول اللہؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے،ہمیں اپنی زندگیوں کو اطاعت اللہ اور اسوہ رسول ؐکے مطابق گزارنا ہو گا، آج امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ سیرت النبی ؐ پر عمل پیرا نہ ہونا ہے، ہمیں اپنی زندگی کے ہر پہلو میں آپؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی،مفتی محمد مجیب الرحمن ہزاروی محمدی سیفی اورعلامہ محمد عمران کیلانی نے ہزاروی برادران کے زیر اہتمام جشن میلاد شہ کونین ؐ اور مفتی حافظ محمد جعفر حسین ہزاروی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد عارف شاہد گوندل،محمد نسیم الرحمن ہزاروی،پروفیسر ذوالقرنین،عمران رسول بٹ،محمد طارق بٹ،محمدحلیم الرحمن ہزاروی،محمد صادق سیفی،محمد شعیب،زاہد محمود ہاشمی،آصف خان،محمد ذعیم ہزاروی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مفتی حافظ محمد جعفر حسین ہزاروی ؒ علمی اور روحانی میدان میں منفرد اور اعلی مقام کے حامل تھے اور ان کی شخصیت اہل علاقہ کے لئے باعث فخر تھی مذہبی علوم میں ان کی تحقیق اہل علم کے لئے انمول اثاثہ ہے، مفتی حافظ جعفر حسین ہزاروی مرحوم نے حضور نبی کریم ؐکی اطاعت کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ تک رسائی کا سب سے بڑا ذریعہ جانتے تھے عمر بھر دنیا کے مال و زر کی حرص نہ رکھی جو کچھ آتا اللہ کی مخلوق اور دین خداوندی پر خرچ کر دیتے،مفتی حافظ جعفر حسین نے دین اسلا م کی ترویج واشاعت او ر حق وصداقت اوراسلا می تعلیمات کاپرچم بلند کیا رکھا،علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی،نسیم الرحمن ہزاروی،حافظ حلیم الرحمن ہزاروی،محمد وسیم ہزاروی،محمدذعیم الرحمن ہزاروی،محمد فہیم الرحمن ہزاروی،محمد ضمیم الرحمن ہزاروی برادران نے اپنے والد مفتی حافظ جعفر حسینؒ ہزاروی مرحوم کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں