وزیرآباد شہر پیشہ ور بھکاریوں کے نرغے میں، سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں بھکاریوں کی بھرمار۔

Spread the love

وزیرآباد( حکیم رفعت نسیم سے) وزیرآباد شہر پیشہ ور بھکاریوں کے نرغے میں، سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں بھکاریوں کی بھرمار۔ مرد، خواتین، بوڑھوں اور بچوں پر مشتمل بھکاری گروپوں نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا، حکام نوٹس لیں۔ شہری حلقوں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد شہر کی ہر سڑک، ہر گلی، ہر محلّے، ہر بازار میں پیشہ ور گداگروں کی بے شمار تعداد دیکھنے کو ملتی ہے، متعدد نے تو بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکر رکھے ہوئے ہیں جو سر عام لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ پیشتر بھکاری چوری اور نوسر بازی کی وارداتیں بھی کرتے ہیں صاف ستھرے کپڑوں میں برقع پوش خواتین بھی چوراہوں پر حیلے بہانے سے بھیک مانگتی نظر آتی ہیں۔ بھیک کی آڑ میں یہ خواتین جسم فروشی کا دھندہ بھی کر رہی ہیں،یہاں تک کے خواتین گداگر بھیک نہ دینے والوں کو بددعائیں بھی دیتے ہیں جبکہ اکثر خوبرو نوجوان لڑکیاں اور انکے ہٹے کٹے ساتھی گلی محلوں میں گھروں کے اندر داخل ہوجاتے ہیں اور چوری و نوسر بازی کی وارداتیں کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ و ضلعی پولیس انکے خلاف فوری انسداد گداگری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں