سیالکوٹ وزیرآباد روڈ متعدد جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Spread the love

وزیرآباد(حکیم رفعت نسیم سے)سیالکوٹ وزیرآباد روڈ متعدد جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ چکا ھے اسکی توسیع اور مرمت کا کام گذشتہ 2 برس سے مسلسل تاخیر کا شکار ہے، ملک کے اہم صنعتی شہر سیالکوٹ کو جانے کے ساتھ آئیر پورٹ اور اس کے علاوہ سینکڑوں دیہاتوں کو جانے والا یہ واحد روڈ تعمیر میں سست روی کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے گھمبیر مسلہ بن چکا ہے۔ ٹریفک گھنٹوں جام رہنے کی وجہ سے مسافروں کو اپنی منزل مقصود پر دیر سے پہنچنا پڑتا ہے۔ ایمرجنسی کی حالت میں مریضوں کو لیجانے والی ایمبولینسز رش میں پھنسنے سے مریضوں کو بروقت علاج نہیں مل پاتا۔
مذکورہ روڈ پر ٹریفک کے زیادہ بہاؤ کے پیش نظر حادثات کی بات کریں تو ڈرائیور جلدی میں گاڑیاں کراس کرنے کی کوشش میں یا لاپرواہی سے دوسری گاڑیاں سے انجانے میں ہٹ ہو جاتے ہیں۔
روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے باعث حاجی پورہ چوک، ڈسکہ روڈ، کالج روڈ کی طرف ٹریفک کے بہاؤ کی ذیادتی کی وجہ سے وہاں پر ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا مقامی انتظامیہ کے علاوہ اعلی حکام مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا کام مکمل کرکے بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کی سفری مشکلات کا ہر ممکن ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں