وزیرآباد: ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ کے خالہ زاد،سینئر صحافی سیف اللہ بٹ کے برادر نسبتی،پاکستان تحریک انصاف کے سابق سٹی صدر سمیع اللہ بٹ کے ماموں زاد،سماجی و کاروباری شخصیت عمران مشتاق بٹ کے بہنوئی،افتخار بٹ،شہزاد بٹ،ذوالفقار بٹ (مرحوم) کے بھائی مسلم لیگ (ق) کے سابق سٹی صدر ساجد حسین بٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں آبائی قبرستان کشمیریاں سیالکوٹ روڈ ونجووالی میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،منتخب نمائندوں،وکلاء،صحافیوں سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ (فوٹو ہمراہ ہے)
