
جہلم (بلال رضا) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے شہر کے معروف تاجر مرحوم ملک یامین کے صاحبزادگان ملک عباس یامین اور ملک وقار یامین نے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے نئے ڈپٹی کمشنر کو جہلم آمد پر خوش آمدید کہا اور شہر کے تاجروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ وہ تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
