کوئٹہ (رپورٹ بیورو چیف بلوچستان ملک بشیر احمد مندوانی رند) آج کوئٹہ سٹی میں محترمہ آسیہ بلوچ کے گھر کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے بانی و چیرمین ملک بشیر احمد کی ہدایت کے مطابق ایک اہم میٹنگ منقد کی گئی
۔ اجلاس میں محترمہ نبیلہ حیدر، محترمہ آسیہ بلوچ، محترمہ شیربانو سمیت دیگر معزز خواتین نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے منشور کو تفصیل سے واضح کیا گیا اور خواتین کی جانب سے مختلف شعبوں میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
میٹنگ سے متاثر ہو کر خواتین نے، بالخصوص نوجوان بچیوں نے، کاروانِ خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سماجی خدمت کے میدان میں بھرپور کردار ادا کریں گی تاکہ خواتین کو بااختیار بنا کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔
اس موقع پر محترمہ آسیہ بلوچ نے کہا کہ خواتین کا اتحاد اور سماجی شعور معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو معاشرتی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔
محترمہ نبیلہ حیدر نے تنظیم کے آئندہ اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے فلاحی منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔
میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
