شہر جلالپورجٹان کی معزز روحانی علمی و ادبی اور صحافتی شخصیت جس نے ہندوستان بھر میں اپنے نام اور نڈر صحافت سے نام کمایا

Spread the love


۔ یہ ہے روزنامہ سیاست اخبار کے ایڈیٹر و مالک سید حبیب اللہ شاہ ۔ ۔۔ سید حبیب اللہ کا اخبار سیاست ہندوستان بھر میں مشہور تھا ۔ اپنی نوکیلی اور منفرد کاٹ دار تحریروں سے لیس یہ اخبار مسلمانوں کی نمائندگی کرتا تھا ۔ انگریز حکومت کی جابر پالیسیوں کے خلاف قلمی جنگ میں پیش پیش رہتا۔ سید حبیب اللہ شاہ کا اہم کارنامہ انگریز حکومت کا فسادی خودساختہ مسلک جماعت احمدیہ عرف بد نام زمانہ مسلک مرزائیت کے خلاف 2 جلدوں پر تاریخ ساز کتب۔ رد قادنیت لکھنا ہے۔ ۔ اس کے علاوہ بھگوت گیتا کا اردو ترجمہ ۔ سکندر نامہ اور سفرنامہ چترال افغانستان وغیرہ شامل ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد جلد ہی وفات پا گے اور لاہور میں دفنانے گے ۔ راقم کی نئی کتاب سید حبیب اللہ شاہ کی مختصر سوانح حیات پر مشتمل ہو گی ۔ جو کہ مئ 2026 میں شائع ہو گی ۔ یہ دو تصاویر سید صاحب کی ہیں جو کہ 1922 میں سید عنایت اللہ شاہ کی کتاب سے دستیاب ہوئ ہیں۔ اور اخبار کا یہ قدیمی ورق عارف علی میر صاحب نے مہیا کیا۔ آپ دوستوں کی نزر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں