وزیرآباد: دو کمسن موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکراکر جان بحق۔ وزیرآباد کے نواحی علاقہ سیدے والی کے رہائشی صلاح الدین کا نو عمر بیٹااحتشام الائیڈ سکول احمد نگر میں پہلی کلاس کا طالب علم تھا اپنے دوست فیضان ولد اکبرکے ہمراہ والد کو لینے کلاسکے جا رہا تھا کہ گل والہ کے قریب مٹی سے بھری ٹریکڑ ٹرالی سے جا ٹکرایا جسکے نتیجہ میں دونوں کم سن بچے شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں ریسکیو1122نے مقامی ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال بتائی جاتی ہیں بچوں کی وفات پر علاقہ غم میں ڈوب گیا یاد رہے فیضان کے والد اکبر اور والدہ پہلے ہی وفات پا چکے ہیں ٹریفک پولیس کم عمری ڈرائیونگ پر متعدد بار وارننگ دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیور میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
