وزیرآباد: پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے 24 ستمبر سے ایک جامع سروے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے سلسلہ میں ضلع وزیرآباد میں دریائے چناب کے سیلابی پانی سے متاثرہ فصلوں کی نشاندھی کے لیے قانون گوئی جامکیچٹھہ کے 12 پٹوار سرکلز کے 28 دیہات میں پاک فوج کی نگرانی میں محکمہ مال لائیو سٹاک محکمہ زراعت محکمہ ایریگیشن سول ڈیفنس کی مشترکہ ٹیم جس میں حلقہ پٹواری فیض احمد چیمہ فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت توسیع نعیم اللہ چیمہ اربن یونٹ انچارج محمد یاسین حلقہ نمبردار رانا محمد ایوب فوجی جوانوں پر مشتمل دریائے چناب کے جنوبی کنارے پر آباد ایوب نگر سے ملحقہ درجنوں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں فیکٹ فائنڈنگ طریقوں سے 93 فیصد علاقوں موقع پر پہنچ کر کاشتکاروں کے حقیقی نقصانات کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے اس سروے میں پنجاب بھر کے سیلابی علاقوں میں 2200 سے زائد ٹیمیں شرکت کررہی ہیں سروے میں ایک مربوط نظام کے تحت سیلاب متاثرین کے کوائف جمع کیے جا رہے ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے انکے تمام تر نقصانات کا مکمل ازالہ یقینی بنایا جانے کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے 100 فیصد سیلاب متاثرہ اراضی کے نقصانات کا ازالہ اولین ترجیح ہے کسانوں کو سیلاب تباہی سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے حکومتی ریلیف کو حقیقی نقصان دہندہ کسانوں کو فراہم کرنا بڑا اقدام ہے تحصیلدار میاں محمد رضوان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلڈ سروے ٹیم کا تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کرنا غیر معمولی اقدام ہے۔
