کسانوں میں 74 ٹریکٹرز اور 3 ارب 46 کروڑ کی امدادی رقوم تقسیم

Spread the love

وزیرآباد(حکیم رفعت نسیم سے)کسانوں میں 74 ٹریکٹرز اور 3 ارب 46 کروڑ کی امدادی رقوم تقسیم ، محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد عمران کے مطابق وزیرآباد اور گردونواح میں مجموعی طور پر 74 ٹریکٹرز مستحق کسانوں میں تقسیم کیے گئے، جب کہ کسان کارڈ کے تحت 2 ہزار 806 کاشتکاروں میں 3 ارب 46 کروڑ 7 لاکھ 86 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔سرپرست اعلیٰ وزیرآباد محمود احمد خان لودھی، سید علی عباس چن پیر شاہ، عدنان بٹ، بلال لودھی اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ ٹیمیں گاؤں گاؤں جا کر کسانوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کرنے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کے بارے میں آگاہی دی جا سکے، تاکہ ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ کسانوں کو جدید سہولیات اور تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور ماحولیاتی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں