وزیرآباد کے علاقہ سوہدرہ میں حاجی سلیم دولہ اور انکے درینہ ساتھیوں کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد( حکیم رفعت نسیم سے) وزیرآباد کے علاقہ سوہدرہ میں حاجی سلیم دولہ اور انکے درینہ ساتھیوں کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ مسلم لیگ ن کے دفتر ڈیرہ حاجی سلیم میں ہوئی۔ میٹنگ میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بلال فاروق تارڑ صاحب کا الیکشن لڑنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کریں گے اس موقع پر حاجی سلیم دولہ سابقہ چیئرمین بلدیہ سوہدرہ کا کہنا تھا کہ ہم ضمنی انتخابات میں بلال فاروق تارڑ کو انشاءاللہ باری لیڈ سے سوہدرہ سے جتوائیں گے الحمدللہ سوہدرہ نون لیگ کا قلہ ہیں۔ میٹنگ میں حاجی سلیم سابقہ چیئرمین اور سابقہ کونسلرز چوہدری شمس اقبال چیمہ، سابقہ کونسلر، اکمل کمبوہ، سابقہ وائس چیئرمین چوہدری اشرف، سابقہ کونسلر، مہر نواز بورنگ والے حاجی اختر سابقہ کونسلر، عبدالرحمن کمبوہ، میاں عمار پھول سابقہ کونسلر، معاذ شوکت، مہر شہزاد اسلم اور صحافی محمد عمران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں