موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث تین افراد شدید زخمی۔ ایک کی حالت تشویشناک

Spread the love

وزیرآباد ( حکیم رفعت نسیم سے ) موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث تین افراد شدید زخمی۔ ایک کی حالت تشویشناک ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ رکھ بھروکی کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔اکرم نامی شخص سکنہ وائیانوالہ اپنے گاوں کی طرف سے بھروکی چیمہ آ رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا دو نوجوان حادثہ سے زخمی ہونے کے باوجود موقع سے فرار ہو گئے۔ اکرم نامی شخص کے سر اور منہ پر شدید چوٹیں آئیں۔ عینی شواہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں میں سے کسی ایک نے نشہ کر رکھا تھا جو چکرا کر دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی تاکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا سکے بعد ازاں ریسکیو 1122 کی گاڑی بھی موقع پر آ گئی اکرم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں