پاکستان مرکزی مسلم لیگ جہلم کے تعاون سے ٹریفک پولیس جہلم نے لوگوں میں ہیلمٹ و پمفلٹس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا

Spread the love


جہلم( بلال رضا) اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ٹریفک ۔خرم فیاض ستی تھےاور سیف سٹی جہلم کے انچارج سماءیوسف۔اس موقع پر صدر جکر میڈیکل ٹرسٹ چوہدری فیصل امین نے بھی شرکت کی
تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ جہلم نے خدمت خلق کی شاندار روایت برقرار رکھتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس جہلم کے ساتھ مل کر شہریوں میں ہیلمٹ اور پمفلٹس تقسیم کیے۔
(ڈی آئی جی) ٹریفک وقاص نزیر پنجاب۔ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر خرم فیاض ستی ہمراہ فوکل پرسن ٹریفک پولیس عبدالغفور چوہان۔ کے ساتھ مل کر شہریوں کو قیمتی ہیلمٹ تقسیم کرتے وقت ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی آنوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ بغیر ہیلمٹ اکثر سر پر چوٹ کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پولیس جہلم کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس عوام میں ہیلمٹ کی اہمیت کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔سیف سٹی کے انچارج کا کہنا تھا ہیلمٹ اپ کی زندگی کو محفوظ بناتا ہےاور اس کے ساتھ سیف سٹی کے چالان سے بھی بچائے گا اور قانون کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ جھلم کے نمائندے محمد افضل اور محمد حنیف اور رضآالله نے کہا کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاء کو روکنے کے لئے بھرپور کردار کرتے رہیں گے۔ جب کہ ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی 1122 کی بھی پروگرام میں شرکت۔ روڈ کے حادثات میں تقریباً 93 فیصد موٹر بائیک سوار حادثے کے شکار ھوتے ھیں۔ان میں زیادہ تعداد۔
ھیڈ انجری کی ھوتی ھے ۔آخر میں چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان اور سب انسپکٹر ھارون رشید اور سب انسپکٹر محمد آصف نے عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے آخر میں

کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا ایک بہترین پروگرام کرنے پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں