وزیرآباد ( حکیم رفعت نسیم سے ) افغانیوں کو دو سال پہلے ہی ان کے ملک واپس بھیج دینا چاہئے تھا۔حکومت کا افغانیوں کی واپسی کا فیصلہ درست ہے۔ملک میں دہشت گردی کم ہو گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما صغیر عمر چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانیوں کو واپس ان کے ملک بھجوانے کی پالیسی حکومت کو دو سال پہلے ہی بنا لینی چاہئے تھی۔صغیر عمر چیمہ نے کہا کہ افغانستان اور اس کی عوام پاکستان اور اس کی عوام کا شکریہ ہی ادا نہیں کر سکتے سالہا سال سے پاکستان افغانیوں کی مہمان نوازی کر رہا ہے اور انہیں شرم نہیں آتی جس پلیٹ میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر دیتے ہیں۔افغانستان اتنا بچہ بھی نہیں کہ اچانک انڈیا کی گود میں بیٹھ جائے اور پاکستان میں دہشت گردی کروائے۔انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی بھی پاکستان میں دہشت گردی ہوئی ہے اس کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے اور اس میں سو فیصد انڈیا ملوث ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افغانیوں کو شہر شہر گلی محلوں سے چن چن کر افغانستان میں واپس بھیجنے میں اداروں اور حکومت کی مدد کریں۔ یہی وقت ہے افغانیوں کو ان کی اقات یاد دلانے اور ان کو واپس بھیجنے کا۔یہ واپس چلے جاتے ہیں تو کاروبار میں بھی مقامی لوگ ترقی کریں گے۔
