تین لاکھ روپے رشوت نہ دی تو پولیس نے شہری پر منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا

Spread the love

وزیرآباد: تین لاکھ روپے رشوت نہ دی تو پولیس نے شہری پر منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر دیا ،ہم غریب لوگ اور محنت مزدوری کرتے ہیں ،مقامی با اثر شخصیت نے ذاتی رنجش پر پولیس سے ساز باز کر کے میرے شوہر پر مقدمہ درج کروا دیا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نوٹس لیں بے بنیاد مقدمہ خارج کروایا جائے اور جھوٹا مقدمہ بنانے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گرفتار شہری کی اہلیہ کی پریس کانفرنس
وزیرآباد کے علاقہ روڈالہ کی رہائشی خاتون ناہید کوثر نے پریس کانفرنس کرتے ہوے الزام عائد کیا کہ پولیس تھانہ سوہدرہ نے میرے شوہر شہباز چیمہ پر منشیات فروشی کا بے بنیاد و جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ہے خاتون نے بتایا کہ مقامی با اثر شخصیت کی میرے شوہر کے ساتھ زمین کی خریداری میں چپقلش تھی جس کا بدلہ اس نے بے بنیاد و جھوٹا مقدمہ درج کروا کر لیا ہے خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس تھانہ سوہدرہ میرے شوہر کو چھوڑنے کے لیے ہم سے 3 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرتی رہی اور 20 روز سے زائد اسے حبس بے جا میں رکھا ہم غریب لوگ ہیں جب ہم نے کہا کہ ہم رشوت کی اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتے تو پولیس نے جھوٹا وقوعہ بنا کر میرے شوہر پر منشیات فروشی کا بوگس مقدمہ بنا دیا خاتون کا کہنا ہے کہ میرا شوہر اپنے کسی عزیز کو چھڑوانے تھانہ گیا پولیس نے ہمارے عزیز کو تو چھوڑ دیا لیکن میرے شوہر کو پکڑ لیا اور 20 روز تک رشوت ادا کر کے واپس لے جانے کا کہتے رہے جب رشوت نہ دی تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا خاتون نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او گوجرانوالہ پولیس طیب حفیظ چیمہ سے واقعہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے الزام بے بنیاد ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں