ملک بھرکی طرح ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں بھی ٹماٹروں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں

Spread the love

وزیرآباد: ملک بھرکی طرح ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں بھی ٹماٹروں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 600 روپے سے 700روپے سیبھی اوپر چلی گئی۔یوں ٹماٹر کی فی کلو قیمت نے مرغی اورسیب اکیلا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا مرغء کا گوشت 400سے 500 روپے میں فروخت ہورہاہیاور سیب 300 سے لیکر400روپے اوراکیلا 100روپے فی درجن تک فروخت ہورہے ہیں جبکہ ٹماٹر کی ہرطرف دھوم اوربلے ہی بلے ہیبڈسٹرکٹ بھر میں ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ فی کلو ٹماٹر کی قیمت 600 روپے سے 700روپیسے بھی زائد ہو گئی مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی موجودہ قیمت پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔دکانداروں نے سرکاری نرخ پر ٹماٹر کی فروخت سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر مہنگے مل رہے ہیں تو انہیں سستے داموں کس طرح فروخت کریں اگر انتظامیہ واقعی سرکاری نرخ پر ٹماٹروں کی فروخت چاہتی ہے تو پہلے مارکیٹ منڈیوں میں جا کر قیمتوں میں عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں