وزیرآباد ”دھی رانی” پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں 165 بچیاں پیا گھر سدھار گئیں

Spread the love

وزیرآباد: وزیرآباد ”دھی رانی” پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں 165 بچیاں پیا گھر سدھار گئیں،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جہیز اور باراتیوں کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی،اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 17 غیر مسلم جوڑے بھی شامل،مہنگائی کے دور میں بیٹیوں کی شادی انتہائی کٹھن،پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں والدین کے سر سے بھاری ذمہ داری میں معاونت پر حکومت پنجاب کے مشکور ہیں بیٹیوں کی شادی کے موقع پر والدین کا اظہار خیال ضلع گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے 165 جوڑوں نے رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوکر نئی زندگی کا آغاز کر دیا ان میں سے 17 جوڑے مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جو حکومتِ پنجاب کے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اجتماعی شادیوں کا پروگرام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ایک مثالی فلاحی اقدام ہے، جس کا مقصد غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد، سماجی ہم آہنگی اور انسانی احترام کو فروغ دینا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ”دھی رانی پروگرام”فیز تھری میں ایڈن گارڈن مارکی میں اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور نوبیاہتاجوڑوں میں دو لاکھ روپے مالیت کے سلامی کارڈ تقسیم کیے۔صوبائی وزیر نے تمام جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پرضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن)برائے امیدوار بلال فاروق تارڑ۔مسلم لیگ (ن)ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ، ایم پی اے مسلم لیگ (ن)چوہدری عدنان افضل چٹھہ، کمشنر گجرانوالہ نوید حیدر شہرازی، ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ نوید احمد اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد عبدالقدیر زر کون۔سابقہ چیئرمین بلدیہ وزیراباد بابو شعیب ادریس،میاں شہباز احمد،شہباز چیمہ،علی عابد چیمہ،وقار چیمہ،محمد عمران سنی کمبوہ،عامر حسین چٹھہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعلی پنجاب کے دھی رانی پروگرام کو موجودہ دور میں متوسط طبقہ سے جڑے افراد کے لیے ایک بڑی کاوش قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں