آشٹن گروپ کے روح رواں حاجی عبدالقیوم نے سینٹرل مسجد آشٹن کے ٹرسٹی اور مزہبی شخصیت حاجی ازرم جو عمرہ کی سعادت حاصل کر کے آئے تھے کہ اعزاز میں لاھوری گرل اینڈ توا اولڈھم میں عیشائیہ دیا

Spread the love

لندن عارف چودھری

جس میں سرکردہ شخصیات مرزا یونس – مرزا خالد،ندیم اصغر ،ابرار شاہ- راجہ عابد – زولفقار – مرزا سعید – محمود – چودھری انور -مرزا ندیم – ارشاد – کی شرکت، حاجی ازرم نے کہا کہ ایک بار پھر دوست احباب سے ملکر خوشی ہوئی میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ حاجی عبد القیوم نے تمام دوست احباب کے ساتھ باہمی بات چیت کا موقع فراہم کیا۔ ندیم اصغر نے کہا کہ ہم حاجی ازرم کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے روحانی موقع پر ہمارے لیے دعائیں کی۔ مرزا خالد نے بھی حاجی ازرم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک پیش کرتے ہوئے انکے لیے تمناؤں کا اظہار کیا ۔ میزبان آشٹن گروپ کے روحِ رواں حاجی عبد القیوم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حاجی ازرم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک پیش کرتا ہوں تمام ساتھیوں سے ایک بار پھر مل بیٹھنے کا موقع ملا جس سے ایک دوسرے کے خیالات حال و احوال جاننے کا سنہری موقع ملا۔

آشٹن گروپ کی سماجی سرگرمیوں کو کمیونٹی کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں