وزیرآباد: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر وزیر آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے خواب کو شہریوں کے لئے ڈراؤنے خواب میں تبدیل کردیا،افسران کو دکھانے کے لئے سینٹری ورکرز بڑی شاہراہوں پر کھڑے کردیئے جاتے ہیں جبکہ شہرکے گلیان کوچے گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے اٹے پڑے ہیں،طاقتور ٹھیکیدار کے سامنے اسسٹنت کمشنر وزیرآباد بھی بے بس نظر آنے لگے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کا عزم کررکھا ہے لیکن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیدار کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرنے کے باوجود وزیرآباد میں سے گندگی اور کوڑا کرکٹ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، اہل علاقہ نے کہا کہ ٹھیکیدار نے زیادہ بچت کے لالچ میں طے شدہ تعداد سے کم سینٹری ورکرز رکھے ہیں جس سے صفائی کانظام پہلے سے بھی ابتر ہوچکا ہے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے اور وصول شدہ کروڑوں روپے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
