وزیرآباد: اپنی اہلیہ کو قتل کر کے بیرون ملزم فرار ہونے والا اشتہاری ملزم ایف آئی اے(این سی بی) کی ٹیم نے انٹرپول کی مدد سے سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ملزم گوجرانوالہ پولیس کو گذشتہ دو سالوں سے مطلوب تھا اور اسکے خلاف تھانہ سوہدرہ وزیرآباد میں اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا۔وزیرآباد کے علاقہ تلواڑہ سے تعلق رکھنے والا اشتہاری ملزم عبدالرزاق ایف آئی اے انٹر پول (این سی بی) کی ٹیم نے سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ملزم اپنی اہلیہ کے قتل میں ملوث تھا گرفتار ملزم دو سال قبل اپنی اہلیہ کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سوہدرہ میں مقدمہ درج تھاایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیاملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
