
مئیر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان خالد نے اپنے مئیر آفس میں برطانیہ سے آے وفد کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی وفد کی قیادت برطانیہ کی بزرگ بڑی سیاسی شخصیت برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین اور بریڈفورڈ سٹی کے لوکل وزیر کونسلر کامران حسین کے والد سابق کونسلر بریڈ فورڈ چوہدری الطاف حسین کر رہے تھے مئیر چوہدری عثمان خالد ڈپٹی مئیر رمضان چعتائی چیف آفیسر راجہ شیراز نے وفد کا استقبال کیا تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوے مئیر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان خالد نے کہا کہ اوورسیز کشیمری ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا میونسپل کارپوریشن اور مئیر آفس کے دروازے اوورسیز کشمیریوں کے لیے کھلے ہیں انہوں نے وفد کو میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے اب تک کیے جانے والے اقدامات اور اپنی کارگردگی کے حوالے سے بریف کیا وفد کی قیادت کرنے والے سابق کونسلر بریڈ فورڈ چوہدری الطاف کونسلر کامران حسین کونسلر محسن جماعتی نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ بریڈ فورڈ اور میرپور دوستی معاہدے پر نئے سرے سے کام آخری مراحل میں ہے میرپور اور بریڈ فورڈ کا بڑا مضبوط تعلق اور دوستی ہے جسے ہم مزید مضبوط کریں گئے سابق مشیر اطلاعات وزیراعظم آزاد کشیمر جرنلسٹ اورنگزیب چوہدری فاروق احمد ایڈووکیٹ صادق اعجازی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا اوورسیز کیمونٹی نے ہمیشہ ملک پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا اوورسیز کشیمری امید اور یقین رکھتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن ان کے ایشوز کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی وفد نے مئیر ڈپٹی مئیر چیف آفیسر کا اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا
