شوری ہمدرد اور نونہال اسمبلی کے زیر اہتمام 27 ویں کی تقریب سے مقررین کا خطاب
راولپنڈی( اردو گلوبل نیوز حکیم رفعت نسیم )
ایگزیکٹیوڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان ڈاکٹر راشد حمید، سپیکر ہمدرد شوریٰ و سابق چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ پروفیسر نیاز عرفان اوردیگر دانشوروں نے شہید پاکستان حکیم محمد سعید کی 27ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کی وطن عزیز کے لئے گرا ں قدر خدمات ہیں آپ ایک عظیم مفکر،محب وطن،بہترین معالج اوربے لوث خدمت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے شہید حکیم محمد سعیدؒ پاکستان کی تاریخ کے وہ تابندہ ستارہ ہیں جس نے پوری زندگی خدمت خلق،فروغ تعلیم وتربیت اورانسانیت کی بھلائی کے لئے وقف کی آپؒ بے لوث خادم انسانیت تھے آپ کے کارنامے آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی اورروشنی کاذریعہ ہیں آپؒ ضروت مند مریضوں کا مفت علاج کرتے تھے ادارہ ہمدردکوایک مشن بنایا قوم کی فکری اوربچوں کی تربیت کے لئے ہمدردشوری اور نونہال اسمبلی کے دوپلیٹ فارم دیئے شہید حکیم محمد سعیدؒ نے مدینتہ الحکمہ،ہمدردولیج اسکول،ہمدردپبلک اسکول اورہمدردیونیورسٹی قائم کی آپ ؒ نے وطن عزیز کے نوجوانوں کو مستقبل کے معمار قرار دیا آپؒ کی پیدائش کے دن 9 جنوری کو حکومت پاکستان کی جانب سے نونہالوں کا قومی دن قراد دیا گیا 17 اکتوبر 1998 ء کو چند ناعاقبت نا اندیش ملک دشمنوں اور انسانیت دشمنوں نے حکیم سعید ؒ کو شہید کر دیا اور ایک محب وطن،درد مند دل رکھنے والے شخص کو عوام سے چھین لیاگیا آپ کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے “بچوں کے قائد،بڑوں کے رہنما۔شہید حکیم محمد سعید اور خدمت خلق”کے موضوع کے تحت ہمدردشوریٰ اور نونہال اسمبلی کے خصوصی مشترکہ اجلاس سے مہمان خصوصی اورسپیکر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا قومی صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشد نے کہاکہ شہید حکیم محمد سعید کایقین تھا کہ اگر نوجوان تعلیم یافتہ،محب وطن اورباکردارہوں گے توپاکستان ایک مثالی ملک بن سکتا ہے جس کے لئے انہوں نے ساری زندگی کام کیاہے آپ ؒ کی تعلیمات اور خدمات ہمارے لئے ہدایت کاچراغ ہیں آنے والی نسلوں کو خدمت خلق اور انسانیت کا درس دیتی ہیں دیگر دانشوروں میں پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد،ڈاکٹر افضل بابر،طارق شاہین،سلمیٰ قاصر،ڈاکٹرفرحت عباس،تنویر نصرت،حکیم بشیر بھیروی و دیگر شامل تھے ان مقررین نے شاندار الفاظ میں شہید حکیم محمد سعید ؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ نونہال اسمبلی میں راولپنڈی اسلام آباد کے سکولوں کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورتقاریر کے ذ ریعے شہیدحکیم محمد سعید ؒکی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اختتام پر دعائے سعید بھی پڑھی گئی اور منتظم ہمدرد نونہال اسمبلی و شوریٰ حیات محمد بھٹی نے نمایاں کارکردگی والے طلبہ وطالبات میں مہمان خصوصی کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔
