محمد حفیظ: مانچسٹر کی سماجی شخصیت جو روشنی بانٹتے ہیں
آنکھ انسانی جسم کا وہ قیمتی عطیہ ہے جس کے ذریعے انسان دنیا کی خوبصورتی کو دیکھتا اور زندگی کے رنگوں کو محسوس کرتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے کئی پسماندہ علاقوں میں آنکھوں کے علاج کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث ہزاروں لوگ بصارت سے محروم رہ جاتے ہیں۔



برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری و سماجی شخصیت محمد حفیظ ہر سال اپنے آبائی علاقے میں مفت فری آئی کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں، جہاں سینکڑوں مریضوں کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں، ادویات اور عینکیں بھی بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔
محمد حفیظ نہ صرف صحت کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ وہ بے گھر افراد کے لیے رہائش کا انتظام بھی کرتے ہیں۔ ان کی کوششوں سے اب تک متعدد مستحق خاندان اپنے خود کے گھروں میں آباد ہو چکے ہیں۔
حال ہی میں محمد حفیظ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک عظیم الشان مسجد بھی تعمیر کروائی ہے، جو ان کی دینی وابستگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاس ہے۔
ان کی یہ خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب نیت خالص ہو تو دیارِ غیر میں رہتے ہوئے بھی انسان اپنے وطن کے لوگوں کے لیے روشنی، امید اور محبت کا پیغام بن سکتا ہے۔
