
مانچسٹر عارف چودھری
جس میں مسلم لیگ ن برطانیہ آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل راجہ محمد ادریس ، اولڈہم کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر کامران غفار ، سابق مئیر کونسلر شعیب اختر، جدید طریقہ علاج سٹم سیل کے ماہر معالج ڈاکٹر داؤد ، ممتاز سماجی کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری محمد اقبال و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ مہمان خصوصی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سردار اسامہ زاہد نے کہا کہ یہاں آ کر محسوس ہوا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ میں بھی اتنی ہی مضبوط ہے جتنی کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قائد میاں نواز شریف کی سوچ و فکر کے مطابق آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے اور آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ سابق جنرل سکریٹری راجہ محمد ادریس نے کہا کہ سردار اسامہ زاہد کا خاندان سیاسی مذہبی اور عسکری لحاظ سے کسی تعارف کا محتاج نہیں انکی خدمات قابل فخر ہیں آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں قانون ساز اسمبلی کےحلقہ اٹھارہ عباس پور سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ انہیں دیا جائے ۔اولڈہم کونسل کے اپوزیشن لیڈر کامران غفار نے کہا کہ ہم معزز مہمان کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور آپس میں برطانیہ و آزاد کشمیر کی سیاست پر گفتگو بھی ہو گی۔ سابق مئیر کونسلر شعیب اختر نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر سے آئے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ برطانیہ میں انکا قیام خوشگوار ہو۔ میزبان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے تمام دوست احباب جماعتی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سردار اسامہ زاہد کے ساتھ سیاسی تعلق کے ساتھ ذاتی تعلق ہے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں انکی الیکشن مہم کے لیے ہم ایک وفد لیکر خصوصی طور پر آزاد کشمیر انکے آبائی حلقہ عباس پور جائیں گے ۔
برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی آزاد کشمیر سے آئے مہمانوں کی خاطر تواضع میں اپنی مثال آپ ہے
