


لندن عارف چودھری
۔ مئیر روچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی ،ڈپٹی مئیر فیصل رانا ، ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسل علی عدالت ، سابق مئیر کونسلر شکیل احمد ، کونسلر ثمینہ ظہیر – کونسلر آفتاب حسین -کونسلر افتخار احمد -کونسلر چودھری ارشد – بیرسٹر عاطف – کے وائ پی کے چیف ایگزیگٹیو زلف احمد – چودھری اعتزاز عاصم – چودھری فاروق احمد – کامران مجید – غلام الرسول شہزاد – سید منیر احمد چشتی سیالوی – چودھری متعلی خان – عامر – دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کا دن تو ابھی نہیں منا سکتے کیونکہ یہ مسئلہ ابھی حل طلب ہے لیکن ہماری تمام تر نیک خواہشات کشمیری قوم کے ساتھ ہیں۔ کشمیری کمیونٹی کا روچڈیل کونسل کے اندر انتہائی اہم کردار ہے ۔ ڈپٹی لیڈر علی عدالت نے کہا کہ آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے لیے جمع ہوئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔ ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ ہم کشمیری کمیونٹی کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے اس تقریب میں شریک ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیری قوم کو جو آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری بارے جو قرارداد منظور کی ہوئ ہے اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے اور آزاد کشمیر کے اندر عوام نے پُرامن رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے جو آواز اٹھائی اسکے لیے کشمیری مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہمیں یہ سبق دیا کہ زندہ قوم پر امن طریقے سے بھی اپنے حقوق کے سکتی ہے۔سابق مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ کشمیری قوم کی اپنی شناخت ہونی چاہیے جس سے روچڈیل کونسل میں کثیر تعداد میں رہائش پذیر کشمیری کمیونٹی فائدہ اٹھا سکیں ۔ کونسلر ثمینہ ظہیرنےاور کونسلر آفتاب حسین نے کہا کہ جب تک کشمیری قوم کو انکا حق خودارادیت مل نہیں جاتا ہم یوم تاسیس کشمیر مناتے رہیں گے ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں شریک دیگر افراد کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ۔
روچڈیل میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ یوم تاسیس کشمیر کو پچھلے تیرہ برسوں سے روچڈیل ٹاؤن ہال میں کشمیر کا جھنڈا لہرا کر اس دن کو مناتے ہیں
