گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہاکہ شہر میں گرانفروشوں کے گر گھیرا تنگ کیا جائے گا، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، پیٹرول پمپ مالکان پیٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت میں پیماش درس رکھیں کمی بیشی کے صورت میں پیٹرول پمپ سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز تحصیلدار ٹو اسسٹنٹ کمشنر علی حیدر کے جانب سے کریک ڈاون کاروائیوں کے بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کاروائیاں جاری رکھیں۔ بعدازاں تحصیلدارعلی حیدر نے میونسپل و سیکٹرمجسٹریٹس اور ایم سی فور س کے جوانوں کے ہمراہ سوموار کے روز شہر کے مختلف مارکیٹوں اور پیٹرول پمپوں کا زبردست کریک ڈاون کیا، کاروائی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت میں کمی بیشی کرنے پر ایک پیٹرول پمپ سیل کردیا اور دیگر کو نوٹسز دیا کہ وہ اپنے پیمانوں کو درست رکھیں، بصورت دیگر پمپوں کو سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ کا سامنا ہوگا۔ بعدازاں انہوں نے چھوٹے بڑے جنرل سٹوروں میں اشیائے خوردونوش کے قیمتوں کا بھی جائزہ لیا، سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے۔ علاوہ ازیں تحصیلدار نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے قیادت میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ روزانہ کے بنیادوں پر اسسٹنٹ کمشنر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ واضح ہے تحصیلدار علی حیدر کا حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت کے طور پر تعیناتی ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ تمام تر تعاون کا اظہار کیا ہے
