چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل نے کہا ہے کہ میڈ اِن پاکستان وزیرآباد کی کٹلری مصنوعات ملکی مارکیٹ میں بیچنے میں مقامی صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا

Spread the love

وزیرآباد: چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد محمد خالد مغل نے کہا ہے کہ میڈ اِن پاکستان وزیرآباد کی کٹلری مصنوعات ملکی مارکیٹ میں بیچنے میں مقامی صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی پیداواری لاگت چائنہ کے مقابلے میں پہلے ہی 35 فی صد زائد ہے جبکہ 18 فی صد سیلز ٹیکس اور 6 فی صد انکم ٹیکس اس کے علاوہ ہے پاکستان کے تمام بڑے کارپوریٹ برینڈ میڈ ان چائنہ تیار کٹلری مصنوعات انڈر انوائسنگ اور اسمگلنگ ذرائع سے حاصل کرتے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والہ نہیں میڈ ان پاکستان وزیرآباد کی 100 روپے کی کچن نائف اور چمچ پر 35 فی صد پیداواری لاگت زیادہ ہے اس پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکسز 25 روپے لاگو ہیں جبکہ میڈ ان چائنہ سے وہی تیار کچن نائف اور چمچ انڈر انوائسنگ سے 15 روپے میں ڈکلیئر کر کے امپورٹ کی جا رہی ہے اس پر امپورٹرز صرف 4 روپے ٹیکس دے رہے ہیں جس سے میڈ ان پاکستان وزیرآباد کٹلری مصنوعات کی ملکی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ختم ہو رہی ہے وفاقی حکومت میڈ ان پاکستان وزیرآباد پر ویلیو ایڈیشن سیلز ٹیکس کو 5 فی صد تک فکس کرے اور ود ہولڈنگ انکم ٹیکس 2 فی صد کرنے کی ایس آر او جاری کرے ورنہ میڈ ان پاکستان وزیرآباد کٹلری مینوفیکچرنگ مکمل ختم ہو جائے گی اور پاکستان بھر میں صرف میڈ ان چائنہ تیار کٹلری مصنوعات فروخت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں