پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن پنجاب کے ذمہ داران کی تقریب حلف برداری آج پی سی ہوٹل لاہور میں ہو گی

Spread the love

وزیرآباد: پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن پنجاب کے ذمہ داران کی تقریب حلف برداری آج پی سی ہوٹل لاہور میں ہو گی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات مہمان خصوصی ہوں گے اس موقع پر ایڈوائزری کونسل ،ایگزیکٹو کونسل ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیدران حلف وفاداری اٹھائیں گے پروگرام دن 10 بجے سے 3 بجے سہ پہر تک جاری رہے گا پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سرپرست اعلی حاجی اشفاق وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ملک بھر میں نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں شعبہ تعلیم سے جڑے افراد کی فلاح و بہبود اور تدریسی شعبہ میں خدمات کے حوالہ سے درپیش مسائل کے حل کے لیے مضبوط و موثر آواز اور تعلیمی سیکٹر سے جڑے افراد کی راہنمائی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز سیکٹر ملکی تعلیمی سیکٹر کا اہم حصہ ہے جو ملک و قوم کے مستقبل ہمارے نونہالوں کی تعلیمی صلاحیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں