وزیرآباد: سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے اپنے چچا چوہدری جاوید اختر چٹھہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کرنیوالوں ڈویژنل صدر سنی اتحاد کونسل الحاج سرفراز احمد تارڑ،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،سابق ضلعی ناظم چوہدری محمد فیاض چھٹہ،چوہدری مستنصر محمود ساہی،ملک محمد اعظم،چوہدری کامران امین چھٹہ،چوہدری فراست علی چھٹہ،محمد نعمان صدیقی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی شان و شوکت اور ٹھاٹھیں مارتی ہوئی منافقت وبا کی طرح پھیل رہی ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ ریاکاری،نمود و نمائش کی بجائے دلوں سے نفرت و کدورت نکال کر ایک دوسرے کا احترام یقینی بنائیں اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔میں نے ملک و قوم کی خدمت کو ہمیشہ سیاست کا مرکز و محور بنایا ہے،جرم سے نفرت اور قانون سے محبت کا درس یاد کرانا ہوگا۔
