وزیرآباد؛ سعودیہ پلٹ شخص کی اپنے گھر کے کمرے میں مبینہ خودکشی،گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،اہلخانہ واقعہ سے لا علم رہے دروازہ توڑ کر دیکھا تو بھائی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد تحقیقات شروع کر دی نعش کو سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا گیاوزیرآباد کے نواحی موضع سنگووالی میں سعودیہ پلٹ 50 سالہ سرور بھنڈر نامی شخص نے خو کو مبینہ طور پر گولی مار کر خود کشی کر لی اہلخانہ کے مطابق کمرے کا دروازہ بند تھا ہم نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر دیکھا تو سرور نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا سرور چار بچوں کا باپ بتایا گیا ہے پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور نعش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
