وزیرآباد: جماعت اسلامی کا لاہور سے روانہ ہونے والا کسان مارچ سیالکوٹ موٹروے سے سمبڑیال سے ہوتا ہوا وزیرآباد پہنچ گیا،ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،ڈاکٹرعبید اللہ گوھر،چوہدری نذر محمد چیمہ،صابر حسین بٹ ودیگر نے کسان روڈ کارواں کا پرتپاک استقبال کیا،پھول کی پتیاں نچھاور کیں، کسان مارچ کے قائدین وزیرآباد سے گوجرانوالہ اور نوشہرہ ورکاں پہنچیں گے نوشہرہ ورکاں میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کسانوں سے خطاب کریں گے۔کسان مارچ کے قائدین جاوید محمود قصوری اور سردار ظفر اقبال نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کے حقوق کے لیے نکلی ہے ہمارا مقصد کسانوں کو استحصال سے بچانا ہے اور دم توڑتی زراعت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے،کسانوں کا استحصال اور زراعت کو تباہ کرنے والے مافیاز ہیں کسان اس ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کسانوں کو مافیا کہنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ کسان ملکی ترقی کا ضامن ہے حکومت کسانوں کو سہولیات پہنچانے کی بجائے ان کے لیے مشکلات پیدا نہ کرے، ہمارے مطالبات ہیں کہ کسانوں کی اجناس کے معقول ریٹ دیئے جائیں کسانوں کی فصل جنس کا ریٹ اسکی کاشتکاری کی محنت اور اخراجات کو مد نظر رکھ کر مرتب کیا جائے گندم کا ریٹ 45سو روپے من کیا جائے کسانوں کو فی یونٹ بجلی 10 روپے فراہم کی جائے زرعی آلات پر لگائے گے بے جا ٹیکسز ختم کیے جائیں زرعی ادویات،بیجوں اور زمینوں کے کیمیائی تجزیہ جات پر کسانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں سستی کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،کسانوں کو بچانا ہے تو استحصالی نظام کو ختم کرنا ہو گا حکومت کسانوں کا قتل عام نہ کرے کسان مافیا نہیں کسان تو مجبور ہے مظلوم ہے کسانوں کا استحصال کرنے والے ہی مافیا ہیں وہ کسانوں کے استقبالیہ سوہدرہ موڑ پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے جماعت اسلامی وزیرآباد کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،چوہدری نذر محمد چیمہ،ڈاکٹر عبیداللہ گوہر،صابر حسین بٹ و دیگر کو فقید المثال استقبال پر مبارکباد پیش کی،کسان مارچ وزیرآباد سے گوجرانوالہ اور پھر مرکزی جلسہ گاہ نوشہرہ ورکاں پہنچے گا جہاں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کسانوں،زمینداروں،مزارعوں اور مقامی افراد سے خطاب کرینگے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
