بند نہ بننے سے عوام پھر متاثر، بیلا چک ستیہ، دولت آباد میں 2025 کے سیلاب نے 2014 کی تباہی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Spread the love

وزیرآباد : بند نہ بننے سے عوام پھر متاثر، بیلا چک ستیہ، دولت آباد میں 2025 کے سیلاب نے 2014 کی تباہی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، متواتر طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے کھڑی فصلوں، مویشیوں اور درجنوں گھروں کو بہا کرلے گیا،بہت زیادہ نقصان ہونے سے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،وزیرآباد کے نواحی علاقے بیلا چک ستیہ، دولت آباد، ہری پور اور اس کے گردونواح میں حالیہ آنیوالے سیلاب نے تباہی کے وہ مناظر دکھائے جو 2014ء کے آفت زدہ سیلاب کے دوران دیکھنے میں نہ آئے۔دیہی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ 2014 میں بھی حکومت سے بند باندھنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ آئندہ ایسی آفات سے بچاؤ ممکن ہو سکے مگر کسی نے توجہ نہ دی۔متاثرین کے مطابق اس سال کی تباہی اسی غفلت کا نتیجہ ہے، کئی خاندان بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سرکاری امداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اہل دیہہ نے غیر تسلی بخش سروے پر بھی شدید احتجاج کیا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بروقت بند کی تعمیر اور پانی کے بہاؤ کے موثر نظام پر کام کرے تو آئندہ نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ بیلا چک ستیہ دولت آباد، ہری پور اور ملحقہ دیہات میں 2014 کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تباہی دیکھی گئی ہے، کھڑی فصلوں کی تباہی، مکانات کی بربادی اور مویشیوں کے بہہ جانے سے عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اگر موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بیشتر خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں