مانچسٹر کی کاروباری شخصیت محسن علی نے بروٹن سٹریٹ چیتھم ہل میں سنوکر پوآئنٹ کے نام سے نئے سنوکر کلب پر ٹورنامنٹ سے آغاز کر دیا – نجیب اللہ اور عرفان عفی کی خصوصی شرکت –

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
برطانیہ میں پاکستانی مختلف شعبوں میں اپنی محنت لگن سے اپنا اور پاکستان کا نام روشن کر رھے ہیں ایسے ھی ممتاز کاروباری شخصیت محسن علی نے نے بروٹن سٹریٹ چیتھم ہل مانچسٹر میں اپنے نئے سنوکر پوائنٹ کلب میں اوپننگ کے بعد سنوکر ٹورنامنٹ منٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی گولڈن آرٹس پرنٹنگ کے چیف ایگزیگٹیو نجیب اللہ اور مشہور سنگر اور کاروباری شخصیت عرفان عرف عفی تھے –
سنوکر پوائنٹ جس میں پرائیویٹ کمرے بھی دستیاب ہیں اس موقع پر سنوکر کلب کے چیف ایگزیگٹیو محسن علی نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم نے نوجوانوں کے لئے اچھے ماحول میں سنوکر پوائنٹ کھولا یہاں پر فوڈ بھی دستیاب ھے ھم نے سنوکر کھیلنے کے لئے پرائیویٹ رومز بھی بنائیں ہوئے ہیں – انہوں نے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ آئیں آجکل سنوکر کا ٹورنامنٹ بھی چل رھا ھے جیتنے والے ٹیم کو کپ اور خصوصی شیلڈز اور انعامی رقم بھی دی جائیں گی – مہمان خصوصی نجیب اللہ اور مشہور سنگر اور کاروباری شخصیت عرفان عرف عفی نے محسن علی کو اپنے نئے سنوکر کلب کھولنے پر مبارکباد دی اور اپنے طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا سنگر عفی نے ایک گانا بھی سنایا – انکا مزید کہنا کہ اتنا خوبصورت سنوکر کلب اس سے پہلے نہیں دیکھا -نوجوانوں کو یہاں ایک بار ضرور آنا چاہئے – کاروباری شخصیت مرزا محمد خالد —-فرحان اور محمد نواز دوسرے دوست و احباب نے بھی محسن علی کو سنوکر کلب کھولنے پر مبارکباد دی اور دوست شرکاء نے بھی علی کو نیا سنوکر کلب کھولنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہاں پر بہت بہت اچھا ماحول ہے – امید ھے یہ بہت کامیاب ھو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں